عورت مارچ کی نعرے بازی اور بینرز، رواں برس کی تصویری جھلکیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عورت مارچ کی نعرے بازی اور بینرز، رواں برس کی تصویری جھلکیاں
عورت مارچ کی نعرے بازی اور بینرز، رواں برس کی تصویری جھلکیاں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہر سال 8 مارچ کے روز دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقعے پر پاکستان میں عورت مارچ نکالا جاتا ہے جس کی نعرے بازی اور بینرز رواں برس بھی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

عوام کی بڑی تعداد نے عورت مارچ کے دوران بینرز اٹھائے اور معاشرے سے خواتین کے حقوق کا مطالبہ کیا۔ پاکستانی معاشرے پر الزام عائد کیاجاتا ہے کہ یہ ایسا معاشرہ ہے جہاں مرد ہی خواتین پر حکمرانی کرتے ہیں۔

رواں برس بھی خواتین کی ٹولیاں ہجوم کی صورت میں اکٹھی ہوئیں اور خواتین کو انصاف، تحفظ اور آزادی دینے کیلئے مختلف مطالبات کیے جن میں کچھ ایسے مطالبات بھی شامل تھے جن پر سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا۔ 

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین کو آزادی کے نام پر مادر پدر آزادی نہیں دی جاسکتی۔ پاکستانی معاشرہ اسلام کا احترام کرتا ہے اور اسلام میں خواتین کو ان کے تمام جائز حقوق حاصل ہیں تاہم عورت مارچ کے منتظمین خواتین کو کسی اور جانب لے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب بعض صارفین نے خواتین کے حقوق کے حق میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر خواتین کو ان کے جائز حقوق دے دئیے جاتے تو عورت مارچ کی شاید ضرورت پیش نہ آتی۔ پاکستانی معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم سے انکار کیاجاسکتا۔ 

Related Posts