یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش، مزاحمت پر 7 طلبا زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش، مزاحمت پر 7 طلبا زخمی
یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش، مزاحمت پر 7 طلبا زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خیرپور: صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں پیش آئے واقعے پر طلبا سراپا احتجاج اور انہوں نے اعلی حکام سے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رانی پور قومی شاہراہ پر سات سے زائد ملزمان نے اسلحہ کے زور پر بس کو روکا اور طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی، اس دوران طلبا نے مزاحمت کی تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرڈالا، جس کے نتیجے میں سات طلبہ زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق کہ ملزم صفدر وسان یونیورسٹی کا ہی طالب علم ہے، جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بس کو روکا اور طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

واقعے میں زخمی طلبا کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ طالبہ کے اغوا اور ساتھیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع پر یونیورسٹی طلبا شدید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے رانی پور کے مقام پر قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

احتجاجی طلبہ نے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے جب ملزمان گرفتار نہیں ہونگے۔ ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

واقعے سے متعلق طالبہ خوشبو بھٹی نے بتایا کہ صفدر وسان زبردستی بس کو روک کر مسلح لڑکوں کے ساتھ سوار ہوا، ملزمان نے بس میں سوار طالبات کے ساتھ بدتمیزی کی، جس کے خلاف یونیورسٹی طلبہ احتجاج کر رہے ہیں۔

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں طلبا سے پیش آئے واقعے پر ایس ایس پی ملک ظفراقبال نے نوٹس لے لیااور متعلقہ حکام کو 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ دینے کے احکامات دئیے گئے ہیں، انکوائری کے بعدمزید سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: جائیداد کا لالچ، بیٹے نے باپ اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

معاملے کی انکوائری ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد انوربگٹی کو دی گئی ہے، ایس ایس پی نے بتایاکہ طلبا ہمارا مستقبل ہیں اور انکی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts