ہزاروں کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای 1 کیبل میں خلل، انٹرنیٹ سست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہزاروں کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای 1 کیبل میں خلل، انٹرنیٹ سست
ہزاروں کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای 1 کیبل میں خلل، انٹرنیٹ سست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ہزاروں کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای 1 کیبل میں خلل آگیا جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار سست ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی۔ 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای 1 کیبل میں خلل آگیا۔ 40 ٹیرابائٹ کی اہم ترین کیبل دبئی کے قریب خراب ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شناخت چھپا کر انٹرنیٹ استعمال کرنے پر کروڑوں جرمانہ عائد کرنیکا فیصلہ

انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے،اسٹیٹ بینک

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق کیبل خراب ہونے کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار دھیمی پڑ گئی ہے۔ ٹیرا بائٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن لگنے کا امکان ہے تاہم انٹرنیٹ کے مسائل دور کرنے پی ٹی سی ایل متحرک ہوگئی۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیموں نے فالٹ والی کیبل کی نشاندہی کر لی ہے۔ فالٹ والی کیبل کو سسٹم سے علیحدہ کیا جارہا ہے۔ انٹرنیٹ کا لوڈ دوسری کیبلز پر منتقل کیا جارہا ہے۔ فالٹ دور کرنے میں6گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن ہونے سے دنیا بھر میں مختلف ویب سائٹس بندہوگئیں،صارفین کو انٹرنیٹ سرفنگ، ویڈیوز اور فوٹو شیئرنگ کے علاوہ سوشل میڈیا استعمال کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ آن لائن بینک کا عمل بھی متاثر ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جون کے دوران انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن ہونے سے بلوم برگ، بی بی سی ، نیویارک ٹائمز سمیت دیگر نیوز ایجنسیوں کا لنک بھی ڈاؤن ہوگیا جبکہ ایمازون اور ریڈٹ سمیت دیگر بڑی کمپنیوں کی ویب سائٹس کا لنک بھی ڈاؤن ہوگیا۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن، دنیا بھر میں مختلف ویب سائٹس بند

Related Posts