ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: پاک بھارت میچ کا وینیو تبدیل کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: پاک بھارت میچ کا وینیو تبدیل کرنیکا فیصلہ
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: پاک بھارت میچ کا وینیو تبدیل کرنیکا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایشیا کپ 2023 میں خراب موسم کے باعث پاک بھارت میچ کا وینیو تبدیل کردیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق اگلا میچ ہمبنٹوٹا منتقل کردیا گیا ہے۔

سپر فور مرحلے کا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 10ستمبرکو کولمبو میں شیڈول ہے تاہم بارش کی پیش گوئی کی وجہ سیکولمبو میں میچ متاثر ہونیکاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پالی کیلے میں ہونے والا پاک بھارت میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا تھا، دونوں کو ایک ایک پوائنٹ تقسیم کردیا گیا تھا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کولمبو میں شیڈولڈ تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل کردیئے جائیں گے، سپر 4 مرحلے کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا جب کہ ایشیا کپ کا فائنل بھی کولمبو میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:ذکا اشرف نے ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دیدی

دوسری جانب پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے ایشیا کپ کے حوالے سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، پاکستان میں بارش کا کوئی امکان نہیں، اس لیے میچز پاکستان منتقل کرنے کے بارے میں سوچیں۔ جے شاہ نے ذکا اشرف کو جواب دیا کہ ہم صورت حال پر غور کرتے ہیں۔

Related Posts