تحریکِ انصاف دوبارہ انتخابات کی جانب نہیں جائے گی۔اسد قیصر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ڈالرنیچے آرہاہے،اسد قیصر
حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ڈالرنیچے آرہاہے،اسد قیصر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوابی: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فارم 45 کے مطابق عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف دوبارہ انتخابات کی جانب نہیں جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے صوابی میں جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے، ملک دوبارہ الیکشن کے انعقاد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے الزامات کی جوڈیشل تحقیقات کی جائیں۔

جلسے سے خطاب کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ تحریکِ انصاف سپریم کورٹ میں الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے متعلق کیس میں قانونی جنگ لڑے گی اور ہم عوام میں بھی جائیں گے۔ الیکشن کمیشن فارم45 کے مطابق نتائج کا اعلان کرے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کی قانون سازی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ریلیف دینے کیلئے ہے۔ ہم الیکشن پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔حکومت نے سپریم کورٹ پر براہِ راست حملہ کیا۔

اپریل کے دوران نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ قانون سازی پر بات کی جاسکتی ہے جس کا یہ وقت حکومت کی بدنیتی کا مظہر ہے۔اگر حکومت آمادہ ہو تو تحریکِ انصاف مذاکرات کیلئے تیار ہے، تاہم حکومت وقت گزاری چاہتی ہے۔

Related Posts