پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کی سیکورٹی کیلئے فوج اور رینجرز طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور : پنجاب کابینہ نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کی سیکورٹی کے لئے آرمی اور رینجرز طلب کرلی ،پولیس کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔

پنجاب کابینہ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی سیکورٹی کے لئے آرمی اور رینجرز طلب کرنے کی منظوری دید ی، پاک آرمی اور رینجرز کے دستے لاہور اور راولپنڈی تعینات ہونگے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18سال بعد پاکستان آئی ہے،کیویزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چارٹرڈفلائٹ کے ذریعے پاکستان پہنچی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی 20سیریز کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے جوجٹسو کھلاڑیوں نے 9میڈلز جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا

دونوں ٹیم کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو روالپنڈی میں کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچ راولپنڈی جبکہ ٹی 20 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات ، ٹریفک پولیس اور لاہور پولیس کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔ محکمہ داخلہ کا لاہور پولیس کو فول پروف سیکورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بھی 22 ستمبر تک سیکورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ،اسلام آباد میں روٹ وینیو اور موٹر کیڈ پر پاک فوج کی معاونت حاصل ہے۔

اسلام آباد میں بھی فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹر مامور ہوں گے،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے پاکستان کی سیکورٹی پر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی۔