چھٹی بے نظیر بھٹو شہیدٹینس چمپئن شپ، عقیل خان نے مینز، سائرہ محبوب نے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Benazir Bhutto Shaheed National Tennis from 14th

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :چھٹی بے نظیر بھٹو شہیدٹینس چمپئن شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل عقیل خان اور سائرہ محبوب نے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا ،محمد شعیب بوائز انڈر-18 کے چمپئن بن گئے۔

مینز سنگلز کے فائنل میں عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کو 6-7، 6-4 اور 1-6 سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کرلیا، ریفری کے فرائض حسنین محمود نے انجام دیئے، لیڈیز سنگلز کا فائنل سارہ محبوب اور اوشنا سہیل کے درمیان کھیلا گیا جس میں سارہ محبوب نے 0-2 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، سارہ محبوب نے اوشنا سہیل کے خلاف پہلے سیٹ میں 4-6 سے اور دوسرے سیٹ میں 3-6 سے فتح حاصل کی۔

چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی سینیٹر روبینہ خالد تھیں، جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر تاج حیدر، پاکستان ٹینس فیڈریشن صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ اور ڈیوس کپ کے سابق کوچ فضل سبحان بھی موجود تھے۔

گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں چمپئن شپ میں بوائز انڈر-18 کے فائنل میں محمد شعیب نے احمدکامل کو 1-6 اور 0-2 سے (ریٹائرڈ ) کر کے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

بوائز اینڈ گرلز انڈر-12 کے فائنل میں حمزہ رومان نے ہانیہ منہاس کو 1-2 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، پہلے سیٹ میں ہانیہ منہاس نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی جبکہ حمزہ رومان نےدوسرے اور تیسرے سیٹ میں بالترتیب 1-4 اور 2-4 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1-2 سے جیت لیا۔

مینز ڈبلز کے فائنل میں عقیل خان اور شہزاد خان نے محمد عابد اور وقاص ملک کو 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، سینئر45 پلس ڈبلز کا فائنل میں محمود خان اور عظیم نے اپنے نام کرلیا، محمود خان اور عظیم نے راشد علی اور کرنل فیصل کو 1-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل ہوگا، شاہین کیویز سے بدلنے لینے کیلئے تیار

حامد اسرار نے حیدر علی رضوان کو 3-5 اور 3-5 سے شکست دے کر بوائز انڈر-14 کا فائنل اپنے نام کیا، گرلز انڈر-14 کے فائنل میں آمنہ علی قیوم نے شیزہ ساجد کو 5-3 ، 2-4 اور 1-4 سے شکست دے دی،بوائز اینڈ گرلز انڈر-10 کے فائنل میں محمد محسن عثمان نے اسماعیل آفتاب کو ہرا دیا۔

Related Posts