صارفین کیلئے بڑی خبر، آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں رد و بدل کی تیاری

تازہ ترین

تازہ ترین

ایپل کے آئندہ فلیگ شپ اسمارٹ فونز خریدنے کے خواہشمند صارفین کے لیے اہم خبر سامنے آگئی، کیونکہ رپورٹس کے مطابق کمپنی آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل میموری (RAM) اور دیگر چپس کی بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں تقریباً 100 ڈالر تک اضافہ کر سکتا ہے۔ اس سے قبل سام سنگ اور گوگل بھی اپنے فلیگ شپ اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں اسی نوعیت کا اضافہ کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر قیمتوں میں متوقع اضافہ کیا گیا تو آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت 1,199 ڈالر ہوگی، جو آئی فون 17 پرو کی 1,099 ڈالر کی لانچ قیمت کے مقابلے میں تقریباً 9 فیصد زیادہ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون 18 پرو میکس کی ابتدائی قیمت بھی 1,299 ڈالر سے شروع ہونے کا امکان ہے، جس سے یہ سام سنگ کے گلیکسی ایس 26 الٹرا کے برابر قیمت والے زمرے میں آ جائے گا۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل رواں سال صرف آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس متعارف کرائے گا، جبکہ اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون 18 ایئر کو 2027 کے آغاز میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts