انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا بھارت میں کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 2 کروڑ روپے کا عطیہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Anushka Sharma and Virat Kohli donate Rs2 crores for COVID relief in India

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارت میں کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 2 کروڑ روپے کا عطیہ دیدیا ہے۔

اداکارہ انوشکا شرما نے نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے ملک میں کورونا کی بدترین لہر جاری ہے اور ہمارے صحت کے نظام کو انتہائی چیلنجوں کا سامنا ہے، اس لئے لوگوں کو تکلیف میں دیکھ کرمیرا دل ٹوٹ جاتا ہے لہٰذا ویرات اور میں نے کورونا متاثرین کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے مہم شروع کی ہے۔

 

ایک ویڈیو پیغام میں دونوں میاں بیوی کا کہنا تھا کہ بھارت کے حالات بہت مشکل دور سے گرزرہے ہیں ،ہمیں اپنے ملک کو اس طرح وباء کاشکار ہوتے ہوئے دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے ۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر آنسٹن نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ بھارتی عوام کی جس حد تک ممکن ہوسکے، مدد کریں۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری سمیت کورونا وائرس بھارت کے ہر شعبۂ زندگی اور ہر شہر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہالی ووڈ اداکار کورونا وباء کے دوران بھارت کی امداد کیلئے مداحوں سے درخواست کرنے لگے۔

مزید پڑھیں:کنگنا رناوت کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں، مداحوں سے حوصلے جوان رکھنے کی اپیل

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر آنسٹن نے مداحوں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا بھارت سمیت پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ بہت سے فنکاروں نے بھارت کیلئے مالی امداد بھی جمع کی ہے تاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں استعمال ہوسکے۔

Related Posts