صحتمند ماحول کی فراہمی کیلئے پارکوں میں اضافہ انتہائی ضروری ہے ، معید انور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DMC East

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ یوسی 18 میں جمال الدین افغانی پارک کا تزئین وآرائش کے بعد افتتاح کردیا۔افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس دیگر افسران یوسی کے منتخب نمائندگان کے علاوہ علاقہ مکین بھی موجود تھے۔

جمال الدین افغانی پارک یوسی 18 شہید ملت سے منسک ہے جس کی تعمیر علاقہ مکینوں کی دیرینہ خواہش پر عمل میں لائ گئ ہے پارک میں بچوں کے لئے جھولوں، موسمی پودے، جوگنگ ٹریک، بیڈمنٹن کورٹ، اسپیشل لائیٹس ودیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

افتتاح کے موقع پر چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ کراچی میں پارکوں میں اضافہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے انتہائ ضروری ہے یہ پارک رہائشی علاقے کے درمیان ہے جس سے اطراف کے مکینوں کو صحت مند ماحول فراہم ہوگا۔

مزید پڑھیں:چیئرمین شرقی معید انور نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان فیملی پارک کا افتتاح کر دیا

مکینوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ اہم لوکیشن پر موجود اس پارک کی تعمیر کو ممکن بنایا جائے ضلع شرقی میں اجڑے اور تباہ حال پارک آباد ہو رہے ہیں جس میں سے کئ پارکوں کا افتتاح کیا جا چکا ہے جبکہ مزید پارک بھی تکمیل کے مراحل میں ہیں جن کا افتتاح جلد کر دیا جائیگا مذکورہ پارک علاقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے جو کہ اس پارک کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سر انجام دے گی ۔

مالی وسائل کی کمی کے باوجود ترقیاتی سفر کو جاری رکھا ہوا ہے اور الحمداللّہ یہ کہتے ہوئے کوئ عار محسوس نہیں ہورہی کہ ضلع شرقی کم وسائل کے باوجود بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے ۔

چیئرمین معید انور نے اس موقع پر علاقہ مکینوں سے بھی بات چیت کی اورکہا کہ یہ تمام اقدامات آپ لوگوں کیلئے ہی ہیں اب آپ لوگ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ان تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ انہیں اون کریں۔

Related Posts