ن لیگ کا اہم اجلاس، منحرف ہونے والے ارکان کے جوابات مطمئن نہ کرسکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کا اہم اجلاس، منحرف ہونے والے ارکان کے جوابات مطمئن نہ کرسکے
ن لیگ کا اہم اجلاس، منحرف ہونے والے ارکان کے جوابات مطمئن نہ کرسکے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں منحرف ہونے والے مسلم لیگ کے ارکان کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔

اہم اجلاس رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا اور پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں نشاط ڈاہا، اشرف انصاری اورغیاث الدین کیخلاف ریفرنس اور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ ہوا۔ حمزہ شہباز اوراحد چیمہ کیخلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے منحرف ارکان کو ڈسپلنری کمیٹی میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ممکن ہے کہ مذکورہ ارکان کے خلاف کوئی ایکشن لیا جائے۔

Related Posts