میرا گانا مداحوں اور پسند کرنے والوں کیلئے ہے، ناقدین کیلئے نہیں۔علیزے شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرا گانا مداحوں اور پسند کرنے والوں کیلئے ہے، ناقدین کیلئے نہیں۔علیزے شاہ
میرا گانا مداحوں اور پسند کرنے والوں کیلئے ہے، ناقدین کیلئے نہیں۔علیزے شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکارہ علیزے شاہ نے اپنے گانے پر تنقید کرنے والوں کو صاف جواب دے دیا، تانا بانا کی اداکارہ نے کہا کہ میرا گانا ناقدین کیلئے نہیں بلکہ صرف مداحوں اور پسند کرنے والوں کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کبھی بالوں کے اسٹائل تو کبھی گیت گانے کے انداز اور لہجے پر سخت تنقید کا سامنا رہا ہے جس پر معروف اداکارہ کا شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

میرا دل میرا دشمن کی اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں راحت فتح علی خان کا گیت گانے کے متعلق کہا کہ میں اپنی ذات کیلئے گیت گاتی ہوں جس کا مقصد دوسروں کو خوش کرنا نہیں ہوتا۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے جواب میں اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ مجھ پر کی گئی تنقید بلا جواز اور بے بنیاد ہے۔ میرا ایسا لہجہ ہی نہیں جیسا کہ سمجھا جارہا ہے۔ میں گیت اپنے، مداحوں اور پسند کرنے والوں کیلئے گاتی ہوں۔

اداکارہ علیزے شاہ نے راحت فتح علی خان کا گیت غلط گانے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر کسی کو میرے گانا گانے سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ چھوڑ کر جاسکتا ہے۔

پیشہ ورانہ محاذ پر اداکارہ عیزے شاہ ایک بار پھر ٹی وی ڈرامے میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں جن میں ان کے بالمقابل مڈ سمر چاؤز نامی ویب سیریز میں اداکاری کرنے والے خوشحال خان نظر آئیں گے۔

ڈرامہ سیریل لیکن کو عالیہ بخاری نے تحریر کیا جس کی ہدایات برکت صدیقی نے دی ہیں۔ علیزے شاہ کے ہمراہ ڈرامے میں علی رحمان خان، جاوید شیخ، فرحان علی آغا، وسیم عباس، شگفتہ اعجاز اور عصمت زیدی بھی جلوہ گر ہوں گے۔

  یہ بھی پڑھیں: بھارتی فنکارہ دپیکا 4 سال بعد ہالی ووڈ فلم میں اداکاری کیلئے تیار

Related Posts