بھارتی فنکارہ دپیکا 4 سال بعد نئی ہالی ووڈ فلم میں اداکاری کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فنکارہ دپیکا 4 سال بعد نئی ہالی ووڈ فلم میں اداکاری کیلئے تیار
بھارتی فنکارہ دپیکا 4 سال بعد نئی ہالی ووڈ فلم میں اداکاری کیلئے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی فنکارہ دپیکا پڈوکون ٹرپل ایکس سیریز میں جلوہ گر ہونے کے 4 سال بعد نئی ہالی ووڈ فلم میں اداکاری کیلئے تیار ہیں جو دو مختلف ثقافتوں کے پس منظر میں تحریر کی گئی کہانی پر مبنی ہوگی۔

ایس ٹی ایکس فلم کے چیئرمین ایڈم فوگلسن کے بیان کے مطابق نئی فلم کی کہانی دپیکا پدوکون کے اردگرد گھومتی ہے جس کیلئے وک گوڈفرے اور مارٹی بوون سمیت دیگر اداکاروں سے بات چیت جاری ہے۔

چیئرمین ایڈم فوگلسن کا کہنا ہے کہ ددپیکا بھارت سے ہالی ووڈ آنے والے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں، ان کی شخصیت مسحور کن اور بین الاقوامی ستارہ کہلانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں سے مزین ہے۔

معروف اداکارہ دپیکا کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فلم کی کہانی بھارت اور نیو یارک کے مابین گھومتی ہے جس سے ایشیا اور امریکا کے تماشائی یکساں طور پر محظوظ ہوسکیں گے۔

اس حوالے سے اداکارہ دپیکا نے کہا کہ میں نئے پراجیکٹ میں کام کیلئے مضطرب ہوں اور کے اے پروڈکشنز کے بینر تلے دنیا کو متاثر کن اور توجہ طلب کہانیاں سنانا چاہتی ہوں جو فلم انڈسٹری کا خاصا رہا ہے۔

پیشہ ورانہ محاذ پر اداکارہ دپیکا اس وقت بالی ووڈ فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں شاہ رخ خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ دپیکا امیتابھ بچن کے ہمراہ انٹرن کے ری میک میں بھی اداکاری کریں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی فنڈ جمع کرنے کی غرض سے امریکا روانہ

Related Posts