سندھ میں بلدیاتی اداروں کو بے اختیار نہیں ہونے دینگے، علی زیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ali Zaidi will protest against Sindh's local bodies bill

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے سندھ میں نئے بلدیاتی قانون کیخلاف احتجاج میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف پی ٹی آئی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کاکہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے سندھ میں بلدیاتی قانون کے خلاف رواں ہفتے صوبے بھر میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف پی ٹی آئی کی جدوجہد جاری رہے گی، سندھ کے بلدیاتی اداروں کو کسی صورت بے اختیار نہیں ہونے دیں گے۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی ترمیمی بل آرٹیکل 140 اے کی اصل روح کے متصادم ہے، سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں ایک پیج پر ہیں، سندھ کے ادارے زرداری مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:30 سال سے زائد عمر افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں، اسدعمر

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صوبے میں سویلین ڈکٹیٹر شپ قائم کی ہوئی ہے، تحریک انصاف نے اس کالے قانون کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے، پیپلز پارٹی کے آمرانہ اقدامات پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھ سکتے، سندھ کے عوام کے حقوق اور اداروں کی آزادی و خودمختاری کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

Related Posts