مظلوم عوام کی آواز بلند کرنے جارہے ہیں،اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈر نہیں لگتا، علی زیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی وزیراور تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ کے مظلوم عوام کی آواز بلند کرنے جارہے ہیں، ہمیں اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈر نہیں لگتا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹول پلازہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کل 12 بجے گھوٹکی سے مارچ کا آغاز ہوگا،شاہ محمود قریشی ہمیں گھوٹکی سے جوائن کریں گے،میں نے صبح عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی ہے،اب ہم سہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں دہشت گردی سب سے پہلے پیپلز پارٹی لائی تھی،کوئی نہ بھولے کہ الذولفقار نے جہاز اغوا کیا تھاہم پر امن لوگ ہیں ، ہم اپنا پیغام عوام تک پہنچا رہے ہیں،الذولفقار سے لے کر لیاری گینگ وار تک پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کی ہےجو فہمیدہ سیال اور ناظم جوکھیو کے ساتھ ہوا وہ کس نے کیا؟۔

علی زیدی نے کہا کہ بلاول کوئٹہ سانحے میں توپہنچ گئے تھے لیکن سندھ میں کچھ ہوتا ہے تو کیوں نہیں جاتے؟،نام میں بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں ہو جاتا،بلاول زرداری ہے اور زرداری کی طرح ان میں منافقت بھری ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف کی مقبولیت کھونے کا تاثر دینے والے ناکام ہوگئے۔علی زیدی

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کل دوپہر گھوٹکی سے مارچ کا آغاز کریں گے ،ہم سندھ کے مظلوم عوام کی آواز بلند کرنے جارہے ہیں،یہ ہمارا جمہوری حق ہے،یہ بالکل نہیں ہو سکتا کہ وہ پولیس اور انتظامیہ کو ملوث کر کے ہمارے کارکنان اور لیڈران کو ہراساں کرے،جیسے پیپلز پارٹی نے اپنے جھنڈے لگائے اس طرح سب لگا سکتے ہیں،پیپلز پارٹی کو جہاں سے ووٹ نہیں ملتے وہاں بھی جھنڈے لگاتے ہیں،کل کراچی کے مختلف علاقوں میں جھنڈے لگانے سے ہمیں روکا گیا،پولیس کو استعمال کیا جارہا ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ابھی سے خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہے،لاڑکانہ سے ہمارے سینئر نائب صدر اللہ بخش انڑ کی آبائی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،یہ سمجھتے ہیں کہ ان ہتھکنڈوں سے ہمارا مارچ رک جائے گا؟ہمیں ان ہتھکنڈوں سے ڈر نہیں لگتا۔

Related Posts