حکومت کی اوّلین ترجیح کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنا ہے۔عائشہ غوث پاشا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ حکومت کی اوّلین ترجیح کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنا ہے جبکہ معیشت کو نقصان گزشتہ حکومت نے پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے متعلق اپنے ایک بیان میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا جبکہ ہم معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی کا شارٹ فال 6ہزارمیگا واٹ، مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ وبالِ جان بن گئی

ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے بارے میں عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستانی معیشت کبھی اتنے برے حالات سے نہیں گزری لیکن اب سب ہی مسائل ساتھ آگئے ہیں جبکہ گزشتہ حکمرانوں نے عوام کو اپنی غلطی نہیں بتائی۔

معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ اِس وقت ملک میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔ ملک میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے کیونکہ ملکی طلب پیداوار سے زیادہ ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

عوام کو مہنگائی، پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور دیگر معاشی مسائل سے نجات دلانے کے متعلق حکومتی کارروائی پر عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ کچھ روز میں ایک اور پلان پیش کرے گی۔ اوّلین ترجیح کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنا ہے۔

Related Posts