آئمہ بیگ کی ڈانس کی ویڈیو وائرل، تنقید کی زد میں آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئمہ بیگ کی ڈانس کی ویڈیو وائرل، تنقید کی زد میں آگئیں
آئمہ بیگ کی ڈانس کی ویڈیو وائرل، تنقید کی زد میں آگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

آئمہ بیگ کی جانب سے نئے گانے کی ریہرسل کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ڈانس کرنے میں مصروف ہیں، گلوکارہ کا یہ گانا9 ستمبر کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ڈانس کرنے میں مصروف ہیں، آئمہ نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ یہ کچھ حرکتیں ہیں جو میں نے اور طلحہ نے ایک گھنٹے سے بھی کم گھنٹے میں سیکھیں۔

آئمہ نے لکھا کہ گانے کی ریلیز کو چند دن رہ گئے ہیں۔اس گانے کو آپ دیکھ کو سن سکیں گے 9 ستمبر کو۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہماری حالت کو جج کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ہم نے کراچی کی گرمی کو انجوائے کیا، اور اس سب کو بھی جج نہ کریں۔

آئمہ نے ویڈیو کے ساتھ ایک کیسٹ کی تصویر کو بھی اپ لوڈ کیا۔

آئمہ بیگ کو اس پوسٹ کے بعد سے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بے حیا لڑکی ہم نے آج تک نہیں دیکھی۔

آئمہ کی ڈانس ویڈیو پر بہت سے انسٹا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور تنقیدی تبصرے کیے اور سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Related Posts