حکومت تمام شعبوں میں ناکام، پی ٹی آئی کوووٹ کے ذریعے باہر نکالیں گے، احسن اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ahsan iqbal strongly criticism the pti govt

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپوزیشن کی کردار کشی کے علاوہ کچھ نہیں آتا عوام پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کے لئے انتخابات میں ووٹ ڈالے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے جاتی امرا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ،ہم ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور پہلے سے بڑی کامیابی حاصل کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری افسروں پر حکومتی نمائندوں کی جانب سے دباؤڈالا جا رہا ہے ،عوام پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کے لئے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالے گی ،عمران خان کی یوٹیوبرز سے گفتگو غیرمناسب تھی، انہیں اپوزیشن کی کردار کشی کے علاوہ کچھ نہیں آتا ،ان سے ملک نہیں چل رہا، اندھیرے چھا چکے ہیں، زراعت، تعلیم سمیت تمام شعبے ناکام ہو چکے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ آپ خود این آر او پر بیٹھے ہیں ،عمران خان کی کرسی فارن فنڈنگ کیس کے این آر او پر ہے،انہوں نے جھوٹ بولے، نہ 200 ارب ڈالر آئے اور نہ روزانہ کے اربوں کی کرپشن ختم ہوئی ،یہ فارن فنڈنگ سے اپنی جیبیں بھرتے رہے ہیں ،مسلم لیگ ن نے ترقیاتی منصوبوں سے اس ملک کی جتنی خدمت کی، اتنی کبھی نہیں ہوئی تھی ،3200 ارب کے ترقیاتی منصوبے ہم نے بنائے لیکن ایک روپے کا فائدہ ہم نے نہیں لیا، شہزاد اکبر ثابت کر کے دکھائیں ۔

مجھ پر ملتان سکھر موٹر وے میں 70 ارب کمیشن کا الزامات لگایا گیا، میں چیف جسٹس سے اس الزام کا ازخود نوٹس لینے کا مودبانہ مطالبہ کرتا ہوں ،اس منصوبے کی رقم چین نے خود کنٹریکٹر کو منتخب کر کے خود ہی براہ راست رقم دی تھی ،اگر میں نے اس منصوبے میں کمیشن لیا ہے تو یا تو چین نے مجھے براہ راست کمیشن دیا یا اس کنٹریکٹر نے مجھے کمیشن دیا؟؟؟۔

کیا حکومت نے کبھی چین کو اس کی کبھی شکایت کی ہے؟؟یہ صرف ٹی وی پر ہماری کردار کشی کرتے ہیں ،اس حکومت کے جاتے ہی ایسے اسکینڈل سامنے آئیں گے کہ انہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ،ان کی کہانیوں کو کوئی نہیں مانتا،اب انہیں اپنی ناکامیوں اور نااہلی کا جواب دینا ہو گا ،پی ڈی ایم مضبوط ہے۔

مزید پڑھیں:ن لیگ میں دھڑے بندی، پارٹی قیادت مریم نے سنبھال لی، شہباز شریف سائیڈ لائن

اپوزیشن اتحاد اس کا مقصد ملک کو آئین پر چلانا ہے، تمام جماعتیں متحد ہیں ،حکومت کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی ،ان ہاوس تبدیلی کسی جماعت کی تجویز ہو سکتی ہے لیکن مسلم لیگ کا موقف ہے کہ ہم ہارس ٹریڈنگ نہیں کرینگے،400 سے زائد استعفوں سے نظام مکمل ختم ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آصف زرداری کی صحت پر تشویش ہے ،اس وقت ملک میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ نہیں ہے ،کچھ شعبوں میں تیزی کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ کورونا کی وجہ سے ہے ،گروتھ ریٹ منفی ہو چکی ہے ،ہم الیکشن کمیشن کے باہر فارن فنڈنگ کے فیصلے کے حوالے سے جا رہے ہیں۔  

Related Posts