دعازہرہ کو طبی معائنے کے بعد شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طبی معائنے کے بعددعازہرہ کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا
طبی معائنے کے بعددعازہرہ کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہر قائد سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کو طبی معائنے کے بعدشیلٹر ہومزمنتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دعازہرہ کا لیڈی ایم ایل اونے طبی معائنہ کیا جبکہ پولیس کل پھردعا زہرہ کوسول اسپتال میڈیکل کیلئے لے کرجائے گی۔

دوسری جانب واضح رہے کہ شہرِ قائد کے علاقے ملیر الفلاح سوسائٹی سے لاپتہ ہونے والی دُعا زہرہ کو شوہر ظہیر کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں دُعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پولیس نے دُعا اور اُس کے شوہر کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس جنید غفار نے ریمارکس دیے کہ پہلے ہم تمام کیس سنیں گے اور پھر اُس کے بعد سماعت کا آغاز ہوگا۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت سے استدعا کی کہ معاملہ فوری سماعت کی نوعیت کا ہے، جس پر جسٹس جنید غفار نے ریمارکس دیے کہ ہم نے فوری سماعت کی استدعا منظورکرلی تھی بعد میں کیسں سنیں گے۔

دُعا زہرہ کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے ایس ایس پی اے وی سی سی، لیڈیز پولیس اور تفتیشی ٹیم پرائیویٹ گاڑی میں سندھ ہائی کورٹ پہنچی۔

بعدازاں دُعا زہرہ کے والدین بھی وکیل الطاف کھوسو کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔ والدہ نے دعا زہرہ کو کمرہ عدالت میں گلے ملنے کوشش کی جس پر پولیس نے دعا زہرہ کے والدین کو دعا زہرہ سے ملوانے سے انکار کیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ عدالتی احکامات کے بعد دعا زہرہ سے ملاقات کرائی جائے گی۔سندھ حکومت نے عدالت سے دعا زہرہ کو آج ہی ہائیکورٹ میں پیش کرنے کی استدعا کی تھی جسے منظورکیا گیا۔

مزید پڑھیں:دُعا زہرہ شوہر کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں پیش

خیال رہے کہ کراچی سے لاہور جا کر اپنی مرضی سے نکاح کرنے والی دعا زہرہ کو پولیس نے چشتیاں سے شوہر سمیت تحویل میں لے کر کراچی منتقل کیا۔ اے وی سی سی کی ٹیم رات گئے دعا زہرہ کو لے کر کراچی پہنچی ہے۔

Related Posts