اداکارہ عظمیٰ خان نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ختم کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ عظمیٰ خان نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ختم کردیا
اداکارہ عظمیٰ خان نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ختم کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:اداکارہ عظمیٰ خان نے مبینہ طور پر ملک ریاض کے ساتھ ایک معاہدہ کرلیا ہے، جس پر عوام کے شدید ردعمل کے بعد اب انہو ں نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ختم کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک ریاض کے خاندان کے ساتھ اچھی رقم کی پیش کش کے بعد انہوں نے اپنا مقدمہ واپس لے لیا ہے، تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مگر اس بات کی اب تصدیق ہوچکی ہے کہ انہو ں نے اپنے سوشل میڈیا کے انسٹا گرام اور ٹویٹر اکاؤنٹ کو ختم کردیا ہے اور اب ان کے اکاؤنٹس کا کوئی وجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل عظمیٰ خان اور ان کی بہن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون ان پر تشدد کررہی تھی، اس ویڈیو کے آنے کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس بھی تھی۔

Related Posts