ن لیگ رہنما احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ رہنما احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت آج ہوگی
ن لیگ رہنما احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس اسکینڈل پر کیس کی سماعت آج ہوگی۔

احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے پیش ہوں گے جبکہ وکیلِ صفائی ان کے حق میں دلائل دیں گے۔

نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں ن لیگ رہنما احسن اقبال کو گزشتہ برس 23 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس میں بدعنوانی کی۔

قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ن لیگ رہنما احسن اقبال پر الزام لگایا کہ انہوں نے پنجاب کے شہر نارووال میں قائم ہونے والے اسپورٹس سٹی منصوبے میں 3 ارب روپے کی کرپشن کی۔

احتساب بیورو کے مطابق احسن اقبال کے اسپورٹس سٹی منصوبے میں 30 کروڑ کی لاگت آنی تھی جس میں اربوں کی بدعنوانی کا ارتکاب کیا گیا۔ منصوبے میں مالیاتی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔

نیب حکام کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اسپورٹس سٹی منصوبے کی تعمیر میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جبکہ ن لیگ رہنما احسن اقبال نے منصوبے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ملزم احسن اقبال کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی منصوبہ 2009ء میں شروع کیا گیا جو پاکستان پیپلز پارٹی کا دور تھا، انہوں نے نیب کے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال خرابئ صحت کے باعث ہسپتال منتقل ہو گئے جس پر ن لیگ کارکنان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو صحت کی خرابی کے باعث یکم جنوری کو لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا، بدعنوانی کیس میں نامزد  ن لیگ رہنما کو قومی احتساب بیورو (نیب)  کی ٹیم ہسپتال لے کر گئی۔

مزید پڑھیں: احسن اقبال صحت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل 

Related Posts