چائنا میں مسجد کے باہر بھیک مانگتے ہوئے پاکستانی کی ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چائنا میں مسجد کے باہر بھیک مانگتے ہوئے پاکستانی کی ویڈیو وائرل
چائنا میں مسجد کے باہر بھیک مانگتے ہوئے پاکستانی کی ویڈیو وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ:چائنا میں مسجد کے باہر بھیک مانگتے ہوئے پاکستانی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس پر سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایک پاکستانی شہری نے بھکاری کی ویڈیو بنائی اس نے کہا کہ جب وہ عصر کی نماز ادا کر کے مسجد سے باہر آیا تو ایک آدمی کو روتے ہوئے سُنا،”میں پاکستانی ہوں، پاکستان سیلاب آیا ہوا ہے،سب ڈوب گیا ہے۔

 

بھکاری کہہ رہا تھا کہ زکوٰۃ اور صدقات مجھے دو۔” مجھے ویڈیو بناتے دیکھ کر اس نے اپنی ایکٹنگ کا رخ تبدیل کردیا۔

ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا تھا کہ میں سوچنے لگا کہ پاکستان سے چائنا آنے کے اخراجات دو سے تین لاکھ روپے ہیں، یہ اتنا پیسہ لگا کر انٹرنیشنل فقیر بن کر آیا؟

چائنا میں ہر سال بے شمار پاکستانی، ڈاکٹر، انجینئرزاور اسکالرز بننے آتے، پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔ لیکن اِس طرح کے افراد اُس روشنی پر کالی سیاہی ڈال رہے ہیں۔

ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کو اِس طرح کے پیشہ ور افراد کی نشاندہی کرکے ان کا پاسپورٹ ضبط اور ان کو سخت سزا دینی چاہئے۔

Related Posts