فلسطینی حامی گروپ نے اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطینی حامی گروپ نے اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک کر لی
فلسطینی حامی گروپ نے اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک کر لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ فلسطینی حامی گروپ نے ہیک کر لی ہے، جبکہ ہیکرز کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناانصافی آپ کو صرف دہشت گردی، قتل اور جنگ کے ذریعے نقصان پہنچائے گی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیکرز نے کہا ہے کہ یہ نقصان زمینی، ہوائی یا الیکٹرانک طور پر ہو گا، جبکہ ہیکرز گروپ کی جانب سے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے گروہ یا فرد نے اشارہ کیا ہے کہ وہ اردنی نژاد ہیں۔اسرائیلی فوج نے بھی ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی صدر سے اسرائیل کے لیے 10 ارب ڈالر کی اضافی فوجی امداد فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

2023 کے دوران پاکستانیوں نے کیا کچھ تلاش کیا، گوگل نے آئینہ سامنے رکھ دیا

امریکی صدر کو خط لکھ کر برنی سینڈرز نے کہا کہ وہ اسرائیل کے لیے دس بلین ڈالر کی امداد واپس لے لیں، فلسطینیوں کے قتلِ عام میں امریکا شریک ہے، خط کے متن میں برنی سینڈرز نے لکھا کہ غزہ پر اسرائیل امریکی جنگی سامان سے حملے کر رہا ہے۔

Related Posts