2023 کے دوران پاکستانیوں نے کیا کچھ تلاش کیا، گوگل نے آئینہ سامنے رکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گوگل نے پاکستان میں 2023 کے دوران سب سے زیادہ سرچ کیے گئے موضوعات، شخصیات اور واقعات کی فہرست جاری کردی۔

گوگل کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق سال بھر کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے سرچ انجن پر مختلف مواد سرچ کیا گیا جس میں کرکٹ اور کھیل، سیاست، مشہور شخصیات، اہم تقریبات، تفریح، ٹیکنالوجی اور خوراک نمایاں رہے۔

رواں برس کے دوران کرکٹ ورلڈ کپ، ایشیا کپ 2023 اور پی ایس ایل 8 سمیت کرکٹ کے حوالے سے تلاش کے رجحان میں تیزی رہی۔ یہ تینوں موضوعات ٹاپ سرچز میں شامل رہے۔

اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے اس سال جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ ہیں۔ 

اسرائیلی فوجی کی فلسطینی کی دکان میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی گئی شخصیات:

حریم شا، علیزہ سحر، ٹائیگر شیروف، عبد اللہ شفیق،  عثمان خان، انوار الحق کاکڑ،  گلین میکس ویل، شبمن گل، سعود شکیل، حسیب اللہ خان

گوگل کے مطابق پاکستان میں سال 2023 کے دوران زیادہ سرچ ہونے والے واقعات درج ذیل ہیں:

پاکستان میں سر فہرست واقعات:

پاکستان سپر لیگ، کرکٹ ورلڈ کپ، ایشیا کپ 2023 انڈین، پریمیئر لیگ،   ایشز،  عید الفطر 2023، عید الاضحی مبارک،  لنکا پریمیئر لیگ، رمضان مبارک اور  پاکستان کے عام انتخابات 2023 بالترتیب سرفہرست رہے۔

گوگل کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق 2023  پاکستانی فلموں کے لیے کچھ خاص نہ رہا کیوںکہ ٹاپ ٹین سرچز میں کوئی بھی پاکستانی فلم شامل نہ تھی۔

پاکستان میں سر فہرست موویز اور ٹی وی شوز:

اوپن ہائیمر،  جوان، پٹھان، باربی،  ٹائیگر تھری،  گدر ٹو، کیری آن جٹا تھری، جان وِک فور، فرزی اور   ایکسٹریکشن ٹو سرفہرت موویز اور ٹی شوز رہے۔

پاکستانیوں نے تازہ ترین مقامی اور بین الاقوامی خبروں کے لیے بھی گوگل کا استعمال کیا۔

ملئے بے زبانوں کی محافظ لاہور کی بہادر لڑکی عائشہ سے

مقبول ترین خبروں میں اسرائیل اور غزہ میں جنگ، احساس پروگرام ، علیزہ سحر،  اکشے کمار،  کاجول، عمران ریاض خان،  پاکستانی روپیہ، پشاور دھماکہ

فاطمہ طاہر اور محمد عامر ٹاپ سرچ کے موضوعات رہے۔

2023 میں پاکستانیوں نے ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فونز کے مختلف برانڈز میں بھی بھرپور دلچسپی لی۔ موبائل فونز میں اِنفینکس، آئی فون، ریڈ می، ٹیکنو، ویوو، شامل تھے صرف موبائل فونز ہی نہیں ٹیکنالوجی کی دنیا میں چیٹ جی پی ٹی سرچ میں سرفہرست رہا۔ 

ٹیکنالوجی کی زمرے میں مقبول ترین سرچز میں  چیٹ جی پی ٹی،  تماشا لائیو،  انفینکس نوٹ،  آئی فون 15، اے آر وائی زیپ،  ریڈمی نوٹ 12، ٹیکنو اسپارک 10، ایڈوب فائر فلائی، انفینکس اسمارٹ 7 اور ویوو Y17s شامل ہیں۔

پاکستان میں مقبول ترین کھانا پکانے کی ترکیبوں میں سموسے کی ریسیپی، کلیجی کی ریسیپی، شیر خرما ریسیپی، نمکین گوشت ریسیپی، ٹماٹو کیچپ ریسیپی، چکن رول ریسیپی،  تربوز کے جوس کی ریسیپی، سٹیک ریسیپی، تکا بوٹی ریسیپی اور  قورمہ ریسیپی شامل رہے۔

Related Posts