پاکستان آرمی میں کام کرنے والے شخص نے کشتیاں بنا کر دنیا کو حیران کردیا.

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خداداد صلاحیت کے مالک اسلم جو گتوں اور پلاسٹک کی مدد سے کشتیاں تیار کرتے ہیں
خداداد صلاحیت کے مالک اسلم جو گتوں اور پلاسٹک کی مدد سے کشتیاں تیار کرتے ہیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیشے کے لحاظ سے اسلم آرمی سے وابستہ ہیں مگر شوقیہ طور پر کشتیاں بنانے کا کام بھی کرتے ہیں۔ ایم ایم نیوز نے اسلم کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام کیا، جس کا احوال پیشِ خدمت ہے۔

اسلم نے اس شوق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ کام کہیں سے سیکھا نہیں ہے بلکہ یہ صلاحیت قدرتی طور پر میرے اندر موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن میں مٹی کے برتن بنایا کرتے تھے جس کو اُن کے اردگرد رہنے والے لوگ بہت پسند کرتے تھے اور خریدا بھی کرتے تھے۔

اپنے شوق کے بارے میں بتاتے ہوئے اسلم نے کہا کہ بعد میں میرا رحجان کشتیاں بنانے کی طرف ہوگیا اور یہ کام میں صرف شوقیہ کرتا ہوں میرا مقصد کاروبار کرنا نہیں ہے۔

کشتیوں کی تیاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یہ کشتی بہت محنت سے تیار ہوتی ہے کیونکہ اسے مشینری کے بجائے اوزاروں کی مدد سے تراش کر تیار کیا جاتا ہے جسے بنانے میں کم سے کم ایک مہینہ لگ جاتا ہے۔

اسلم کا کہنا تھا کہ پہلے وہ کشتی کی تصویربناتے ہیں جس سے وہ یہ اندازہ لگاتے ہیں کہ کتنی بڑی کشتی بنانی ہے اور پھر اس کو تھوڑا تھوڑا کرکے تیار کرتے ہیں، کشتی کی تیاری کیلئے خصوصی گتا اور پلاسٹک استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہاں پر چھوٹی کشتیاں بھی تیار کرتا ہوں اورجہاز بھی جس کو بنانے میں تین مہینے سے کم وقت نہیں لگتا ، اسلم نے بتایا کہ ایک خاتون جن کا تعلق امریکا سے ہے انہوں نے مجھ سے ایک مرتبہ کئی سارے قدیم جہاز بھی بنوائے تھے جنہیں لے کر وہ امریکہ گئیں تھیں۔

Related Posts