تھانے میں 2 روز تک معذور بچی سے زیادتی اور خواتین پر تشدد، حسن مرتضیٰ کی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

حسن مرتضیٰ
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ نے تھانے میں 2 روز تک معذور بچی سے زیادتی اور 2 خواتین کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر پولیس اور پنجاب حکومت کے کردار پر کڑی تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جدوجہد کے ذریعے ملک میں جدوجہد کو مضبوط کیا۔ ہم نے شکایات درج کرائی ہیں، دیکھتے ہیں آزاد کشمیر کا الیکشن کمیشن کارروائی کرتا ہے یا نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پنجاب پر خواتین کی حکمرانی ہے اور خواتین کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ایک معذور بچی کے ساتھ تھانے میں زیادتی ہوئی اور تھانے دار نے زیادتی کی۔ بچی کے والدین 2 روز تک تھانے آتے رہے اور بیٹی کا پوچھتے رہے۔ پولیس کہتی رہی کہ بچی گمشدہ ہے، مل جائے گی تو بتا دیں گے۔ تھانہ ٹاؤن شپ سے بھی 2 خواتین کو گرفتار کرکے چوری کے الزام میں تھانے لے جایا گیا۔

پی پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ بتایا جاتا ہے کہ دونوں خواتین کو تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس معذور بچی کی طرح ان دونوں خواتین کی فیملی پر بھی دباؤ ڈال رہی ہے۔ فیملی کو کہا جاتا ہے کہ خواتین منشیات کی عادی تھیں، جبکہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ جو واقعات ہورہے ہیں، یہ اسی وزیر اعلیٰ کے پنجاب میں ہورہے ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ دعوے کیے جاتے ہیں کہ آزاد کشمیر والے کہتے ہیں کہ اپنی وزیر اعلیٰ ہمیں دے دو۔ جرائم کی تفتیش اور ٹرائل چہرے دیکھ کر کیا جاتا ہے، ایک عام آدمی کیلئے طریقہ کار بدل جاتا ہے۔ غریب سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو اس کے نیفے میں پستول چل جاتا ہے، پولیس والا کرے تو قانون کو باندھ دیا جاتا ہے۔

Related Posts