14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا
14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر میں جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آسکی، آج بھی 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے موسمیات کے قریب سوسائٹی میں گھر سے 14سال کی لڑکی کی لاش ملی ہے، لڑکی کے قتل کے الزام میں گھریلو کام کاج کیلیے آنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزم مقتولہ کے باپ کا جاننے والا ہے، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش ڈاؤ اسپتال منتقل کی گئی تھی، جسے ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال بھیج دیا گیا، مقتولہ گھر میں اکیلی تھی اور ماں باپ کام پر گئے ہوئے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ قتل میں ملوث ملزم عرفان مقتولہ کے والد رحیم کا جاننے والا ہے جسے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم عرفان گھر میں کام کاج کیلئے کچھ دنوں سے آرہا تھا، لڑکی کو اکیلے پا کر ملزم نے زیادتی کی اور پھر اسے قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا ملزم گرفتار

میڈیکو لیگل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا، کیس کے حوالے سے مزید معلومات اور شواہد حاصل کیے جارہے ہیں۔ملزم کو کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

Related Posts