گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے حال ہی میں خطِ عشق کی عروسی مہم کیلئے فوٹو شوٹ کیا ہے جس میں ڈیزائنر کے طور پر خدمات منیٰ کاشف نے انجام دیں۔
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل ماڈل و اداکار شہباز شگری سے منگنی کرنے والی آئمہ بیگ نے حال ہی میں جلد شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈیزائنر منیٰ کاشف نے نئے فنکار جوڑے کی عروسی مہم کیلئے خوبصورت تصاویر کھینچیں۔
ایک ٹاک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میں اور شہباز شگری جلد شادی کر لیں گے۔ منگنی کا اعلان کرچکے ہیں، شادی کے بندھن میں بھی جلد ہی بندھنا ہے۔
ڈیزائنر منیٰ کاشف کے فوٹو شوٹ کے دوران آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے قدیم طرزِ ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے رنگ برنگے کپڑے پہنے اور خوبصورت پس منظر کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔
حالیہ ٹاک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ یقینی طور پر ہم شادی کے متعلق حکمتِ عملی تشکیل دے رہے ہیں۔ منگنی کی ہے تو شادی بھی جلد ہوگی۔
میرا سیٹھی خواتین کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنانے والے مردوں سے ناراض
ڈرامہ سیریل ہمسفر کا سین بھارتی ڈرامے میں نقل کیے جانے کا انکشاف
آئمہ بیگ کے منگیتر شہباز شگری نے گلوکارہ کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ ہم جلد شادی کرنے والے ہیں اور شادی کے متعلق منصوبہ بندی بھی جاری و ساری ہے۔
اس کے علاوہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے اپنے باہمی رشتے کے متعلق بھی مختلف انکشافات کیے اور کہا کہ ان دونوں کے مابین شادی کیلئے کچھ شرائط و ضوابط بھی طے ہوئی ہیں۔