شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 جوان شہید
شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 جوان شہید

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 5 ایف سی کے جوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 5 جوانوں میں 4 ایف سی اہلکار اور ایک لیویز کا سب انسپکٹر شامل ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت 35 سالہ حوالدار زاہد ، 37 سالہ حوالدار اسحاق ، 28 سالہ لانس نائیک ولی ، 28 سالہ لانس نائیک عبدالمجید اور 38 سالہ سب انسپکٹر جاوید طور کے نام سے ہوئی ہے۔

جمعرات کو خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران پاک فوج کا ایک کپتان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کیا۔ بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن سکندر شہید ہوگئے تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ سے کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد کمانڈر خواجہ دین عرف شیر خان مارا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔

کچھ دن پہلے جنوبی وزیرستان کے قبائلی ضلع میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے چار کمانڈروں سمیت 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے اندر دہشت گردی کی مزید کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان: ینگ ڈاکٹرز نے مبینہ نجکاری کے خلاف او پی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا

Related Posts