بلوچستان: ینگ ڈاکٹرز نے مبینہ نجکاری کے خلاف او پی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان: ینگ ڈاکٹرز نے مبینہ نجکاری کے خلاف او پی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا
بلوچستان: ینگ ڈاکٹرز نے مبینہ نجکاری کے خلاف او پی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: بلوچستان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) نے سرکاری اسپتالوں کی مبینہ نجکاری کے خلاف صوبے بھر کے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹس (او پی ڈی) کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت ہیلتھ کارڈز کی آڑ میں سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

جمعرات کو ، وائی ڈی اے بلوچستان نے اعلان کیا تھا کہ وہ او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرے گی۔ انہوں نے ہیلتھ کارڈ متعارف کرانے کے اقدام کو ایک “سازش” قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے مسائل حل نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔

وائی ​​ڈی اے کے صدر ڈاکٹر احمد عباس نے کہا تھا کہ حکومت سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کو جائز قرار دینے کی کوشش میں ہیلتھ کارڈ متعارف کروا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “کنسلٹنٹس کو بیرونی علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جو سراسر زیادتی ہے۔”

پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر جمال شاہ کاکڑ نے بھی بائیکاٹ کی حمایت کا اظہار کیا ہے ۔ ڈاکٹر رحیم خان بابر نے بتایا کہ ویکسینیشن کے لیے سرکاری اسپتالوں میں پرائیویٹ نرسیں اور عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر رحیم خان کا مزید کہنا تھا کہ “صوبائی حکومت نے 665 پی پی ایچ آئی مراکز (لوگوں کی صحت عامہ کے مراکز) قائم کیے ہیں لیکن وہاں کوئی ڈاکٹر کام نہیں کر رہا ہے۔

23 ستمبر کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حکومت کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کی سہولت کو ایک انقلابی اقدام قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے شہریوں کو اپنی پسند کے اسپتال میں حکومتی خرچ پر طبی سہولیات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ سے سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت طبی علاج ممکن ہو سکے گا، جبکہ اس اقدام سے 1.82 ملین سے زائد خاندان جدید صحت کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

Related Posts