کراچی:سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے اجلاس عام میں سال 22-2021کے لیے عبدالرشید بلامقابلہ صدر، سعود محمود سینئر نائب صدر اور محمد کامران عربی متفقہ طور پر نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ نومنتخب عہدیداران یکم اکتوبر 2021 سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
57 ویں اجلاس عام میں سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، ایم طارق یوسف، مجید عزیز، سلیم پاریکھ، ظفر احمد شیخ، اقبال عربی، اسد نثار، سلیمان چاؤلہ، سبکدوش صدر عبدالہادی، سبکدوش سینئر نائب صدر ریاض الدین، سبکدوش نائب صدر عبدالقادر بلوانی اور سینئر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نومنتخب عہدیداروں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سائٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر عبدالرشید نے ممبران کے بھرپور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکار برادری کی خدمت کے لیے انہیں منتخب کرنا ایک اعزاز ہے اور وہ وہ ممبران کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں:ناصر حیات مگوں کی شپنگ ریٹ ایڈوائزری بورڈ تشکیل دینے کی تجویز