تصویری تجزیہ: اسلام آباد میں طوفانی بارش کے بعد پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی اسلام آباد میں بارش سے سیلابی صورتحال، پاک فوج شہریوں کی امداد میں مصروف
راولپنڈی اسلام آباد میں بارش سے سیلابی صورتحال، پاک فوج شہریوں کی امداد میں مصروف

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے دوران مصیبت میں پھنسے شہریوں کی امداد کیلئے پاک فوج مصروفِ عمل ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان جاری کیا ہے کہ راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوچکی ہے۔ اسلام آباد کا سیکٹر ای 11 بھی زیرِ آب آگیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پاک فوج کے دستے ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متبادل پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے صورتحال تشویشناک ہوگئی۔ پشاور موڑ، فلائی اوور کے نیچے کار بارش کے پانی میں ڈوب گئی جسے بچا لیا گیا ہے۔ دونوں شہروں میں رات سے صبح تک 122 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سڑکیں، گلیاں اور چھوٹے بڑے راستے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 میں گاڑیاں بہہ گئیں۔سیکٹر ای 11 میں بارش کے پانی میں گاڑیوں کے بہہ جانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ موسلادھار بارش سے راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 21 فٹ تک بلند ہوگئی۔ امدادی کارروائیوں کیلئے شہری انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے دستے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو کا کام تاحال جاری ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں سیزن کی یہ سب سے بڑی بارش ہے جس پر خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 16 فٹ تک بلند رہی۔ قریبی آبادیوں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ واسا راولپنڈی کے فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ جاوید کالونی، ندیم کالونی، صادق آباد اور ڈھوک کالا خان سمیت متعدد علاقوں میں پانی بھر گیا۔بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 125 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید بارش کی صورت میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی زیادتی سے متعلق میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش ہوا۔وزیراعظم

Related Posts