بالی ووڈ پیشگوئیاں لے ڈوبیں، قلی نمبر1 کے پروڈیوسر نے کمال راشد خان پر مقدمہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ پیشگوئیوں کا خمیازہ، کولی نمبر1 کے پروڈیوسر نے کمال آر خان پر مقدمہ کردیا
بالی ووڈ پیشگوئیوں کا خمیازہ، کولی نمبر1 کے پروڈیوسر نے کمال آر خان پر مقدمہ کردیا

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ناقد اور فنکار کمال راشد خان کی فلمی پیشگوئیاں انہیں لے ڈوبیں، قلی نمبر 1 کے پروڈیوسر نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کے آر کے نے کہا کہ واشو بھگنانی کو یقین ہے کہ ان کی فلم قلی نمبر ون میرے تبصرے کے باعث بری طرح پٹ گئی اور سپر فلاپ ہوئی۔

پیغام میں کمال راشد خان نے کہا کہ قلی نمبر 1 کے پروڈیوسر نے میرے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے تاکہ مجھے اپنی آئندہ فلموں کے متعلق تبصرے سے روک سکیں۔ آج اس کیس کی سماعت ہے۔

کمال راشد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آج فلم پروڈیوسر کے دائر کیے گئے کیس کی سماعت ہوگی ، فلم پروڈیوسرز سپریم کورٹ میں لڑ رہے ہیں کہ کے آر کے کو روک لیا جائے، ہماری بھی الگ اہمیت ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان نے پیشگوئی کی ہے کہ رنبیر کپور 2022 کے آخر تک عالیہ بھٹ سے شادی کرلیں گے تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گی۔

 ٹوئٹر پرگزشتہ ہفتے اپنے پیغام میں کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے 8ویں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ زیادہ سے زیادہ سال 2022 کے آخر تک شادی کرلیں گے۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور عالیہ بھٹ سے شادی کر لیں گے۔کمال راشد خان

خیال رہے کہ اس سے قبل کمال راشد خان نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونز آئندہ 10 سال کے اندر اندر انہیں طلاق دے دیں گے۔ انہوں نے یہ پیشگوئی بھی کی کہ بھارتی اداکارہ تبو کبھی شادی نہیں کریں گی۔ 

قبل ازیں 11جولائی کے روز کمال راشد خان نے کہا کہ جو ہونا ہے وہ تو ہو کر رہے گا۔ میرے کہنے سے نہ ہوگا، نہ رکے گا۔ میں یہ پیشگوئیاں اپنی ذاتی جمع تفریق (کیلکولیشن) کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کر رہا ہوں۔ 

Related Posts