جماعت اسلامی کا21 مئی کو اسرائیل کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

JI announces nationwide protest against Israel on May 21

لاہور: جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف 21 مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے سربراہ نے ایک بیان میں قوم سے فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے احتجاج میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی مقبوضہ سرزمین میں روزانہ کی بنیاد پر انسانی المیے پیش آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور امریکی انسانی حقوق کے علمبردار بہرے اور گونگے ہوگئے ہیں ، انہوں نے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے زور دیا کہ مسلم حکمرانوں اورمسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ غزہ کے شہریوں کی جان ، مال اور عزت کے تحفظ کے لئے عملی لائحہ عمل مرتب کریں۔

انہوں نے کہا کہ 21 مئی کو جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی فوج کے ذریعہ غزہ میں ہونے والے قتل عام کے خلاف اسلام آباد سمیت ملک بھر میں  مظاہرے کریں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران بڑھتی ہوئی اموات پر تشویش کااظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے جاری، فلسطین میں شہادتیں 150 سے تجاوز کرگئیں

سیکریٹری جنرل غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات کی تعداد پرناراض ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو نشانہ بنانے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز اور حماس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ 7ویں روز میں داخل ہوگیا ہے لیکن اس کے تھمنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔

Related Posts