اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں رواں مالی سال ترسیلات زر کی شرح میں اضافہ ملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے اور اس کیلئے میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال ترسیلات زر کی شرح 24 فیصد ہے، یہ ملکی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہے، میں سمندرپار پاکستانیوں کا مشکور ہوں، صنعتی شعبہ میں مستقل استحکام کی بھی خوشخبری ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر جنوری میں 2.27 بلین تھیں، ترسیلات زر 2020 کے مقابلے 19 فیصد زیادہ ہیں، ترسیلات زر 8 ماہ سے مسلسل 2 بلین سے زیادہ ہیں۔
Remittances from overseas Pakistanis were $2.27 bn in Jan, up 19% over Jan 2020 – 8th consecutive month of remittances above $2b. To date in this fiscal year they are up 24% compared to last yr. This is a record for our country and I thank our overseas Pakistanis.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 15, 2021