جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

جنوبی افریقہ کے سابق  آل راؤنڈر لانس کلوزنر کو افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنا دیا گیا ہے جبکہ  افغان کرکٹ بورڈ نے انہیں 2020ء تک کرکٹ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیڈ کوچ بننے کے لیے 50 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں جن پر فیصلے کے لیے بورڈ حکام نے آپس میں مشاورت کی جس کے بعد لانس کلوزنر کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سری لنکاسیریز،دوسراون ڈے ری شیڈول کردیاگیا

افغان ہیڈ کوچ لانس کلوزنر رواں سال نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف افغان کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی تربیت دیں گے اور پہلا میچ جیت کر ثابت کریں گے کہ ان کا انتخاب افغانستان کے قومی کرکٹ بورڈ کا درست فیصلہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کہہ چکے ہیں کہ فی الحال  لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہا ہوں، تاہم اگر موقع ملا تو قومی انڈر 19 کرکٹ کا کوچ بننا پسند کروں گا۔

میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ کوچنگ میرے مزاج سے الگ چیز ہے، تاہم اگر موقع دیا گیا تو قومی کرکٹ کی بجائے انڈر 19 کوچنگ کو ترجیح دوں گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اس وقت مکمل طور پر فٹ اور فارم میں ہوں۔ اچھی کرکٹ کھیلنا اور دیکھنا چاہتا ہوں۔ لاہور قلندرز کی طرف سے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش ہوگی جبکہ کوچ کے طور پر موقع دیا گیا تو نوجوان کھلاڑیوں کی اچھی رہنمائی کروں گا۔

مزید پڑھیں: موقع دیا گیا تو انڈر 19 کرکٹرز کا کوچ بننا پسند کروں گا۔سابق کپتان شاہد آفریدی

Related Posts