سوشل میڈیا پر پاکستانی انفلوئنسر اور ماڈل علینہ عامر کی ایک مبینہ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انہیں نائٹ کلب میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ علینہ عامر کی نائٹ کلب میں رقص کرنے کی مبینہ ویڈیو آن لائن سامنے آئی ہے۔ کیا واقعی یہ الینا امیر ہیں یا کوئی اور شخص؟
An alleged video of Alina Amir dancing at a nightclub has surfaced online. Is it really Alina Amir or someone else? pic.twitter.com/zIf2npi9FW
— Ayesha Ufaq (@Ufaq_RM) September 17, 2026
ویڈیو میں ایک خاتون چمکدار مختصر لباس پہنے ہوئے نائٹ کلب جیسی جگہ پر جوش و خروش سے ڈانس کر رہی ہیں جبکہ پس منظر میں پارٹی کا ماحول اور رنگین لائٹس نظر آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ علینہ عامر لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان سوشل میڈیا اسٹار ہیں جو ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر اپنے ریلز اور کنٹینٹ کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ انہیں خاص طور پر ایک وائرل ریل کے بعد سرسرہٹ گرل کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ویڈیو شیئر ہونے کے بعد صارفین اس کی اصلیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اصل ویڈیو ہو سکتی ہے جبکہ کچھ اسے اے آئی جنریٹڈ یا ڈیپ فیک قرار دے رہے ہیں۔
ابھی تک علینہ عامریا ان کی ٹیم کی طرف سے اس ویڈیو کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








