لاہور میں پولیس چھاپے کے دوران نوجوان سر پر پستول لگنے سے جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں پولیس چھاپے کے دوران نوجوان سر پر پستول لگنے سے جاں بحق
لاہور میں پولیس چھاپے کے دوران نوجوان سر پر پستول لگنے سے جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں ایک گھر پر پولیس چھاپے کے دوران نوجوان کے سر پر پستول کا بٹ لگا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ لواحقین نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی اور  انصاف فراہم کیا جائے۔

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں اٹھارہ سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے بعد اس کے لواحقین نے ایوب چوک پر اس کی لاش رکھ کر بھرپور احتجاج کیا جس کے دوران مظاہرین نے روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: چمن میں بم دھماکے سے جے یو آئی فضل الرحمٰن گروپ کے مولانا حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق

علاقہ پولیس کے مطابق جوا کھیلنے کی اطلاع پر تحقیقات کے لیے نوجوان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران نوجوان کو حادثاتی طور پر پتھر لگ گیا۔ شہباز عرف کالانامی نوجوان کے سر پر پتھر لگنے سے وہ موقعے پر جاں بحق ہوگیا جبکہ وہ پولیس سے بچنے کی کوشش کرر ہا تھا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے بھاگتے ہوئے نوجوان سڑک پر گرا اورا س کی موت واقع ہو گئی تاہم لواحقین کے مطابق نوجوان کو سر پر پستول کا بٹ مارا گیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے ٹائر جلائے اور پولیس کے خلاف خوب نعرے بازی کی جس کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر مذاکرات کے لیے پہنچے اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو میں مسافر بس  پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے  نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوچکے ہیں۔

ہنگو کے علاقے زرگیری میں مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کی جس سے 3 افراد موقعے پر جاں بحق ہو گئے اور 7 زخمی ہوئے جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے تاہم  ضلعی ہسپتال منتقل ہونے کے بعد زخمیوں میں سے 3 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 1 سال کا بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ہنگو میں مسافر بس پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے

Related Posts