موقع دیا گیا تو انڈر 19 کرکٹرز کا کوچ بننا پسند کروں گا۔سابق کپتان شاہد آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موقع دیا گیا تو انڈر 19 کرکٹرز کا کوچ بننا پسند کروں گا۔سابق کپتان شاہد آفریدی
موقع دیا گیا تو انڈر 19 کرکٹرز کا کوچ بننا پسند کروں گا۔سابق کپتان شاہد آفریدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فی الحال  لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہا ہوں، تاہم اگر موقع ملا تو قومی انڈر 19 کرکٹ کا کوچ بننا پسند کروں گا۔

میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ کوچنگ میرے مزاج سے الگ چیز ہے، تاہم اگر موقع دیا گیا تو قومی کرکٹ کی بجائے انڈر 19 کوچنگ کو ترجیح دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث پاک سری لنکاپہلاون ڈے منسوخ

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اس وقت مکمل طور پر فٹ اور فارم میں ہوں۔ اچھی کرکٹ کھیلنا اور دیکھنا چاہتا ہوں۔ لاہور قلندرز کی طرف سے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش ہوگی جبکہ کوچ کے طور پر موقع دیا گیا تو نوجوان کھلاڑیوں کی اچھی رہنمائی کروں گا۔

کوچنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں انڈر 19 کے کھلاڑیوں کو مشکل صورتحال اور سخت دباؤ میں بھی بہادری سے کھیل پیش کرنے کی ٹپس دوں گا۔ میرا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھ کر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے تک کام آئے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شہر قائد میں شدید بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہونے کے بعد دوسرا ون ڈے بھی ری شیڈول کردیا گیا۔

تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 29 ستمبر اتوار کو کھیلا جانا تھا تاہم موسم اور گراؤنڈ کی صورتحال کے پیش نظر اب دوسرا ون ڈے پیر 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیے کے مطابق میچ کے شیڈول میں نظر ثانی کا فیصلہ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ کی باہمی مشاورت سے کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سری لنکاسیریز،دوسراون ڈے ری شیڈول کردیاگیا

Related Posts