حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو راضی کرلیا! پیٹرول پمپس مالکان سستا فیول دینے پر آمادہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

حکومت اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز کے لیے اعلان کردہ فیول ریلیف پیکج پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

پی پی ڈی اے کے مطابق مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ریلیف پیکج کی رقم اسٹیٹ بینک کے ذریعے پیٹرولیم ڈیلرز کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، جبکہ ادائیگی کا عمل 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کردیا جائے گا۔

مذاکرات کے دوران وزیرِ پیٹرولیم نے آئندہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے عمل کو مزید موثر اور بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان اتفاق رائے کے بعد گزشتہ کئی روز سے جاری تعطل ختم ہوگیا ہے جس سے فیول ریلیف پیکج پر عملی پیش رفت کی توقع پیدا ہوگئی ہے۔

Related Posts