پاکستانی میزبان اور اداکارہ کرن خان نے عمرہ ادائیگی کے دوران مکہ مکرمہ میں معروف صنعت کار اشتیاق بیگ کے ساتھ نکاح کرلیا۔
کرن خان اور اشتیاق بیگ نے اپنے نکاح اور عمرہ کی خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس کے بعد دونوں کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کرن خان نے اپنے نکاح کے موقع کو زندگی کی دو بڑی نعمتوں کا حسین امتزاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمرہ اور نکاح ایک ساتھ نصیب ہونا ان کے لیے انتہائی خاص اور بابرکت موقع ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ دو بڑی نعمتیں ایک ساتھ پہلا عمرہ اور مکہ مکرمہ میں نکاح۔
نکاح کے بعد اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کرن خان نے بتایا کہ دونوں نے عمرہ ادا کیا اور اسی سفر کے دوران مکہ مکرمہ میں نکاح کیا۔
انہوں نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ حرم میں عبادت اور دعا کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کرنا ان کے لیے باعثِ مسرت اور شکر کا مقام ہے۔
کرن خان نے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ ہمارا عمرہ قبول فرما، ہمارے نکاح میں برکت عطا فرما اور ہمیں ایک دوسرے کے لیے سکون اور بھلائی کا ذریعہ بنا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








