اسکول کے لیے جلدی اٹھ کر جانا بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔طبی تحقیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکول کے لیے جلدی اٹھ کر جانا بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔طبی تحقیق
اسکول کے لیے جلدی اٹھ کر جانا بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔طبی تحقیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حالیہ طبی تحقیق سےصبح صبح جلدی اٹھ کر اسکول کے لیے تیار ہونا بچوں کی صحت، پھرتی اور مستعدی کے اعتبار سے نقصان دہ ثابت ہوا ہے اور ماہرین کا مشورہ ہے کہ اسکول کے لیے بچوں کو جلدی تیار کروانے کی بجائے والدین کو کسی ایسے اسکول کا انتخاب کرنا چاہئے جہاں دوپہر میں پڑھائی ہوتی ہو۔ 

امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے  ماہرین کے مطابق صبح جلدی اٹھنے کو صحت کے لیے کسی بھی طرح مضر قرار نہیں دیا جاسکتا، تاہم ہر روز صبح جلدی اٹھنے والے بچے رات کو اکثر دیر سے سوتے ہیں اور جدید معمولاتِ زندگی پرانے دور کے مقابلے میں اتنے بدل چکے ہیں کہ معاشرہ خواہش کے باوجود رات کو دیر تک جاگنے کی روش چھوڑنے پر مائل نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں ڈینگی کے مریض 2800 سے زائد، سندھ میں رجسٹرڈ کیسز 3000 ہو گئے

ماہرین کو مشاہدے کے ذریعے علم ہوا کہ وہ بچے جن کی پڑھائی دیر سے شروع ہوتی ہے وہ نیند پوری کرنے کے بعد بھرپور دماغی و جسمانی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس کے برعکس جن بچوں کو سونے کا موقع نہیں دیا جاتا، وہ کام کاج میں بھی سارا دن سست روی کا شکار رہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل صبح جلدی اٹھنے کے باعث بچوں کی نیند کبھی پوری نہیں ہوگی جس کے باعث وہ بے زار کن نفسیاتی رجحانات کا شکار ہوں گے اور ذہنی طور پر بیمار رہیں گے۔

ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ اسکول میں دیر سے بھیج کر بچوں کو ذہنی اذیت دینے سے بہتر ہے کہ ان کے لیے دوپہر کے اسکولوں کا انتخاب کیا جائے۔ اس سے بچوں کی نیند بھی پوری ہوگی اور وہ دماغی و جسمانی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخواہ اور سندھ کے 3 مزید بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Related Posts