اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 88ہزار685 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 755ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 3 ہزار 892نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 60مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک11 لاکھ50ہزار 141ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد23ہزار380ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے69 ہزار536، سندھ میں 72ہزار 656، خیبرپختونخواہ میں 23ہزار 388، بلوچستان میں 9ہزار 634، آزاد کشمیر میں 892، گلگت بلتستان میں1 ہزار 337جبکہ اسلام آباد میں 11 ہزار 483کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر1 لاکھ 7ہزار 417فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ77ہزار 754افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 516افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 124افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث855،آزاد کشمیر میں 23، گلگت بلتستان میں 23، اسلام آباد میں108 جبکہ بلوچستان میں 106افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ملاقات کی جس میں کورونا کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گزشتہ روز آئی ایس پی آرکے مطابق کورونا وائرس کے تناظر میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی میڈیکل ٹیم نے آرمی چیف سے ملاقات کی،چینی وفد کی قیادت میجر جنرل ڈاکٹر ژاؤ فیو کررہے تھے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے اثرات سے عالمی تعاون کیساتھ نمٹیں گے، آرمی چیف