تحریکِ انصاف میں بادشاہ سلامت کی غلامی وفاداری کا معیار نہیں ہے۔ڈاکٹر شہباز گِل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف میں بادشاہ سلامت کی غلامی وفاداری کا معیار نہیں ہے۔ڈاکٹر شہباز گِل
تحریکِ انصاف میں بادشاہ سلامت کی غلامی وفاداری کا معیار نہیں ہے۔ڈاکٹر شہباز گِل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف میں بادشاہ سلامت کی غلامی کو وفاداری کا معیار قرار نہیں دیاجاتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی شریف اور زرداری فیملی لمیٹیڈ جماعت نہیں جہاں بادشاہ سلامت کی غلامی ہی وفاداری کا معیار ہو۔

معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ بظاہر جمہوری لبادہ اوڑھ لینے سے کوئی جمہوری نہیں ہوسکتا، باپ، بیٹے اور آگے پوتے پوتیوں کے غلام اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی جرات نہیں کرسکتے، اس لیے آپ کو یہ بہت بڑی بات لگتی ہے کہ پی ٹی آئی وزراء کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ 

گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے وزراء ایک دوسرے سے گتھم گتھا نظر آتے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے باعث ہر روز ہزاروں افراد بیمار ہو رہے ہیں اور سینکڑوں جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزراء کی بحث و تمحیص سے ظاہر ہے کہ تبدیلی سرکار وائرس کے خاتمے کیلئے کتنی سنجیدہ ہے۔ ظاہر یہ ہوتا ہے کہ تحریکِ انصاف سیاسی جماعت کے نام پر ایسے افراد کا جمگھٹا ہے جو سیاسی مفادات کیلئے اکٹھا ہوا اور اب پاکستان کی بربادی چاہتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ میں وزیر  اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا چیلنج این آئی سی وی ڈی کے حوالے سے تھا اور شہباز گل نسبتاً غیر فعال اسپتال پہنچ گئے۔

ناصر حسین شاہ نے 3 روز قبل کہا کہ شہباز گل کو جیکب آباد کے نسبتاً غیرفعال اسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ جے آئی ایم ایس جائیں جہاں مریض موجود ہیں مگر وہ نہیں گئے۔ جیکب آباد کے مرکزی اسپتال میں این آئی سی وی ڈی کا یونٹ بھی ہے، شہباز گل باوجود دعوت کے وہاں بھی نہیں گئے۔

مزید پڑھیں: شہباز گل کو دھوکا دہی سے اجتناب کرنا چاہئے، ناصر شاہ

Related Posts