پاکستان امریکا تعلقات کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ہیں، رضوان سعید شیخ

تازہ ترین

تازہ ترین

رضوان سعید شیخ
(فوٹو: آن لائن)

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں کے مقابلے میں اس وقت مضبوط ترین سطح پر ہیں، جبکہ بدلتے ہوئے علاقائی سیکیورٹی منظرنامے میں اسلام آباد کی اہمیت بھی بڑھ رہی ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی صحافیوں کی تنظیم کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ کئی دہائیوں پر محیط تعاون اور کشیدگی کے اتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات اس وقت غیر معمولی طور پر بہتر ہیں، تاہم اس صورتحال کو کافی سمجھ کر رکنا نہیں چاہیے۔

پاکستان کے سفیر نے کہا کہ بہتر سیاسی اور تزویراتی تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں تبدیل کرنا ضروری ہے، خصوصاً معاشی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ رضوان سعید شیخ کا یہ بیان پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد سامنے آیا۔

Related Posts