کراچی: راہ چلتی باپردہ لڑکی سے موٹر سائیکل سوار شخص کی نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

نامناسب
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں راہ چلتی باپردہ لڑکی سے موٹر سائیکل سوار شخص کی نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ملزم واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ شرمناک واقعہ کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں ٹیکنیکل اسکول کے قریب پیش آیا۔ خواتین کے عدم تحفظ کے اس شرمناک واقعے میں موٹر سائیکل سوار اوباش شخص نے گلی سے گزرنے والی باپردہ لڑکی کو ہراساں کیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے گلی سے سودا سلف لے کر جانے والی لڑکی سے عقب سے آتے ہوئے نازیبا حرکت کی اور فرار ہونے کے کچھ دیر بعد دوبارہ چکر لگا کر لڑکی کو نشانہ بنایا۔

عزیز آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزم نے واردات سے قبل قریبی دکان سے خریداری کی تھی جس کی مدد سے پولیس نے اطراف کی مزید ریکارڈنگ حاصل کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Related Posts