ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے خسارے میں چلا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سرپلس
(فوٹو: آن لائن)

قومی آمدن میں کمی اور اخراجات میں اضافے کے باعث ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی بجائے خسارے کا شکار ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جون 2024 میں ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ میں 65 کروڑ ڈالرز کا خسارہ دیکھا گیا جبکہ رواں برس مئی کے دوران بھی ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ ڈالر رہا۔جون 2025 میں بھی ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 22 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تاہم رواں برس جون میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 65 کروڑ ڈالرز کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سالانہ سطح پر بھی پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے منفی ہوگیا ہے۔ مالی سال 26-2025 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 14 کروڑ ڈالرز رہا۔

علاوہ ازیں 25-2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 84 کروڑ ڈالرز سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ملک میں درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 

Related Posts