کائنات کے اسراروں سے پردہ اٹھانے والے اسٹیفن ہاکنگ کی 78ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کائنات کے اسراروں سے پردہ اٹھانے والے اسٹیفن ہاکنگ کی 78ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے
کائنات کے اسراروں سے پردہ اٹھانے والے اسٹیفن ہاکنگ کی 78ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

کائنات کے اسراروں سے پردہ اٹھانے والے مشہورومعروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی 78ویں برسی آج دُنیا بھر میں منائی جارہی ہے، طبیعیات دان کی حیثیت سے انہوں نے سائنس کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا۔

مشہور سائنسدان اسٹیفن ولیم ہاکنگ 8 جنوری 1942ء کے روز برطانوی شہر آکسفورڈ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین فرینک ہاکنگ  اور آئزوبیل ہاکنگ کے ہاں اکلوتے بیٹے کی حیثیت سے پیدا ہونے والے اسٹیفن ہاکنگ کو بے حد شہرت حاصل ہوئی۔ 

سائنسدان اسٹیفن ولیم ہاکنگ اسی روز پیدا ہوئے جب مشہورِ زمانہ ماہر طبیعیات گلیلیو گلیلی کی ٹھیک 300 سال قبل وفات ہوئی تھی جبکہ سائنس کی تاریخ میں گلیلیو وہ پہلا سائنسدان تھا جس نے علمِ کائنات کے راز کھولنا شروع کیے۔

گلیلیو کے شروع کردہ مشن کو اسٹیفن ہاکنگ نے انتہا پر پہنچا دیا۔اسٹیفن ہاکنگ 21 سال کی عمر میں عجیب و غریب بیماری کا شکار ہو کر جسمانی طور پر معذور ہو گئے۔

ایمبوٹرایک لیٹیرل سکیلیروسز نامی مرض میں مبتلا اسٹیفن ہاکنگ کے اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق اسٹیفن ہاکنگ صرف 2 سال اور جینے کے قابل تھے۔وہ اپنی مستقل مزاجی کے باعث طویل عرصے تک مرض سے لڑتے رہے۔ 

مختصر عرصۂ حیات کے دوران اسٹیفن ہاکنگ نے وقت کی مختصر تاریخ نامی کتاب تحریر کی جسے سائنس کے شائقین نے بہت توجہ سے پڑھا۔ آج بھی اس کتاب میں کیے جانے والے انکشافات عوام کو حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں۔

بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی (تصوراتی کونیات)  اسٹیفن ہاکنگ کے اہم ترین شعبے ہیں جن میں انہوں نے ایسے انکشافات کیے جن کی بدولت انہیں مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

اسٹیفن ہاکنگز کا انتقال 76 سال کی عمر میں 14 مارچ 2018ء کے روز ہوا جبکہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے معذور انسان کے طور پر دنیا کی توقعات سے کہیں زیادہ انکشافات کی بدولت انہیں دنیائے سائنس کا دوسرا عظیم سائنسدان قرار دیا گیا۔ 

 

Related Posts