کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 18 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five injured in blast at Rampura Gate Peshawar

کوئٹہ: میکانگی روڈ کے قریب فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیاجس سے دو افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو رش والے علاقے نشانہ بنایا گیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کواسپتال منتقل کرنے کا عمل مکمل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ 18افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اہلکاروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے سرچ آپریشن کے لیے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیااور علاقے کو تمام قسم کی آمدورفت کیلئے سیل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کوئٹہ کے انتہائی حساس علاقہ میں ہوا جس میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔

Related Posts