خطے میں امن کو خراب کرنے کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خطے میں امن کو خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔آئی ایس پی آر
خطے میں امن کو خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم خطے میں امن کو خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جبکہ پاک فوج ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے۔

خطاب کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے، ہر وہ کام کیا جو امن کیلئے ضروری تھا۔

ایران امریکا کشیدگی کے پیش نظر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ افغان مصالحتی عمل کو کمزور کرنے کی کوششوں سے اجتناب کیا جائے، آرمی چیف  نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک میں کشیدگی کم ہونی چاہئے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ  ہمارا خطہ مسائل کا سامنا کرتا رہا ہے۔ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کہہ چکے کہ حالات بہتر ہونے کے باوجود خطے کی سیکورٹی خراب ہے۔

افواجِ پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک میں دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ ہم نے پاک افغان سرحد کو محفوظ بنا دیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کے نئے آرمی چیف اپنی جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ ہمارا خطہ 4 دہائیوں سے قیامِ امن کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ  مسلمانوں کو ہدف بنا کر ان پر حملے آر ایس ایس ایجنڈے کا حصہ ہیں جبکہ مودی حکومت اقلیتوں کو دبانا چاہتی ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ننکانہ صاحب پر ہونے والے قابلِ مذمت واقعے اور بھارت بھر میں ہونے والے حملے دو مختلف باتیں ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلمانوں پر حملے آر ایس ایس ایجنڈہ ہیں۔وزیرا عظم 

Related Posts